قائداعظم سولرپارک میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے ایک ہزار میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگائے گی، عابد شیر علی،100 میگاواٹ کے سولر منصوبے کو رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سولر سمیت توانائی کے دیگر منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے تمام وفاقی و صوبائی متعلقہ ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے کام کریں،منصوبوں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ توانائی بحران میں جلد سے جلد کمی لائی جاسکے ۔ گفتگو

جمعہ 20 جون 2014 08:01

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی و پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صدر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قائداعظم سولرپارک میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے ایک ہزار میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگائے گی جبکہ 100 میگاواٹ کے سولر منصوبے کو رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سولر سمیت توانائی کے دیگر منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے تمام وفاقی و صوبائی متعلقہ ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے کام کریں اور منصوبوں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ توانائی بحران میں جلد سے جلد کمی لائی جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ سے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حافظ رضوان انجم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل میں کسی قسم کی تاخیرکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب بجٹ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے ،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے توانائی کے بحران پر قا بو پانا بہت ضرور ی ہے ،حکومت پنجاب نے اس حوالے سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔

عوا م نے توانائی بحران ،کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کا مینڈیٹ دے کر مسلم لیگ(ن) پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔ عوام نے پارٹی پر جس غیر متزلز ل اعتماد کا اظہار کیاہے اس پر ہر صورت پورا اتریں گے اور کسی صورت بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔