آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اسلام آباد ائر ہیڈکوارٹر کا دورہ، ائر مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو مزید موثر بنانے پر بات چیت، پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہیں گے، ائر مارشل طاہر رفیق بٹ

جمعہ 20 جون 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اسلام آباد ائر ہیڈکوارٹر کا دورہ ، ائر مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات ، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو مزید موثر بنانے پر بات چیت ۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد ائر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں فورسز کے مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے پاک فضائیہ کے کردار سے نتائج مزید بہتر ہوجائینگے ائر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہیں گے ۔