منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئے جا رہے تھے، رانا ثنااللہ،کوئی ہمیں کسی کے خوف سے نہ ڈرائے، ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی،، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جوڈیشل انکوائری بھی ہوگی ،میڈیا سے بات چیت

بدھ 18 جون 2014 08:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی، قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہے تھے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں کسی کے خوف سینہ ڈرائے، ملکی سلامتی کے لیے جان بھی گئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی، لوگوں سے قرآن پاک پر ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئے جارہے تھے، سیکریٹریٹ کے مسلح افراد تعینات کرکے پولیس کا کنٹرول ختم کر دیا گیا تھا،

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جوڈیشل انکوائری بھی ہوگی، قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے طاہر القادری نے خود تو اپنے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کررکھے ہیں لیکن اگر ان کے تماشے میں شریک عام لوگوں کو کچھ ہوگیا تو اس کی ساری ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہی عائد ہوگی، اس لئے پنجاب حکومت نے کینیڈین مولوی کو بہت اچھے طریقے سے روکنے کا پورا بندوبست کرلیا ہے