شمالی وزیرستان آپریشن‘ آرمی چیف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا،جنرل راحیل شریف نے 19 جون کو چار روزہ دورے پر کولمبو روانہ ہونا تھا،آئی ایس پی آر

بدھ 18 جون 2014 08:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ”ضرب عضب“ کے باعث سری لنکا کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 19 جون کو اپنے چار روزہ دورے پر کولمبو روانہ ہونا تھا تاہم شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کے تناظر میں یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے اپنے اس دورے کے دوران سری لنکا کی فوجی اور سویلین قیادت سے دوطرفہ دفاعی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر ملاقاتیں کرنی تھیں۔