شیخ رشید نے 20جون کو ہونے والا ٹرین مارچ ملتوی کردیا ، جی ایم ریلوے نے واضح کردیا ہے کہ کہ وہ ٹرین مارچ کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔ جی ایم ریلوے نے خط لکھ کر آگاہ کیا ، اب طاہر القادری کا استقبال کرینگے، طاہر القادری کی مشاورت سے نئی ٹرین مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جون 2014 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 20جون کو ہونے والا ٹرین مارچ ملتوی کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جی ایم ریلوے نے واضح کردیا ہے کہ کہ وہ ٹرین مارچ کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔ جی ایم ریلوے نے خط لکھ کر آگاہ کیا ہے اس ٹرین مارچ کو ملتوی کردیا اب طاہر القادری کا استقبال کرینگے اس کے بعد طاہر القادری کی مشاورت سے نئی ٹرین مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں ظلم کی داستان رقم کی گئی ہے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے لاہور میں انتظامیہ کی تبدیلی کا واضح مقصد نظر آگیا ہے جمہوریت کے بھیڑیئے عوام کے سامنے آگئے ہیں فوج کی تائید کرنے کے لیے عوامی تحریک کے لوگوں کو گولیاں ماری جارہی ہیں شیخ رشید نے کہا کہ ہم لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنا ٹرین مارچ ملتوی کرتے ہیں اور اپنا سارا زور عوامی تحریک کے استقبال کے لئے صرف کرینگے ۔