تحریک انصاف نے 22 جولائی کو بہاولپور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا

منگل 17 جون 2014 08:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) تحریک انصاف نے 22 جولائی کو بہاولپور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔ جلسہ سے عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جلسے کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بھی جلسہ منسوخی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ تحریک انصافکے رہنماء اعجاز چوہدری کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن اور امن صورتحال کے پیش نظر جلسہ منسوخ کیا ہے۔