شمالی وزیرستان آپریشن : امریکہ ،برطانیہ سمیت سفارتی حلقے مانیٹر کررہے ہیں، باقاعدہ رپورٹس اپنے اپنے ممالک میں ارسال کرنے لگے، خصوصی ٹیمیں بھی مرتب کر دی گئیں، امریکہ ،برطانیہ، یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے، نقل و حرکت محدود کرنے کی بھی ہدایت کر دی

منگل 17 جون 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء)پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو امریکہ ،برطانیہ سمیت سفارتی حلقے مانیٹر کررہے ہیں اور باقاعدہ رپورٹس اپنے اپنے ممالک بھجوا رہے ہیں۔امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے شدید دباؤ تھا۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق تمام سفارت خانے پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان کو مانیٹر کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے خصوصی ٹیمیں مرتب دی گئی ہیں جو میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے شمالی وزیرستان آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

اس کے علاوہ امریکہ ،برطانیہ اور یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے اپنے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور نقل و حرکت محدود کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ کی جانب سے طویل عرصہ سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہیں ختم کی جائیں۔