تمام سیاسی قیادت کی رائے کے عین مطابق فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا،خواجہ آصف،خلوص کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کئے تھے جو ناکام رہے، سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا‘ صحافیوں سے گفتگو

منگل 17 جون 2014 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جون۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الله کے فضل سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے‘ تمام سیاسی قیادت کی رائے کے عین مطابق فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خلوص کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کئے تھے جو ناکام رہے۔ سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا‘ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات ایک آپشن تھے جسے حکومت نے خلوص نیت کے ساتھ طالبان سے کئے تھے۔ مذاکرات کی طرح طالبان کے خلاف آپریشن بھی ایک آپشن ہے جسے حکومت نے سیاسی قیادت کی رائے کے مطابق کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ طویل مشاورت کے بعد کیا ہے اور الله کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے سات ماہ تک طالبان کی قیادت سے طویل مذاکرات کئے جو ناکام رہے اور ناکامی کے بعد ہی آپریشن کے آپشن کو اختیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :