وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمنٹ سے خطاب میں قوم اور پارلیمنٹ کو وزیرستان آپریشن پر اعتماد میں لیں گے

پیر 16 جون 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج (پیر کو )قومی اسمبلی میں قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حتمی فیصلے کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لیں گے،اس سلسلے میں وزیراعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے اور قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔