خیبرپختونخوا کے بجٹ میں تحریک انصاف کا نیا پاکستان دکھائی نہیں دیتا،ہیر پھیر کے ذریعے بجٹ میں41ارب کا خسارہ چھپایا گیا ،پرویز رشید ،بجٹ میں ٹیکس عائد نہ کرنے کا دعویٰ بھی درست نہیں،آئندہ جلسے میں امید ہے عمران خان میرے سوالات کے جوابات دیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات کا صوبائی بجٹ پر رد عمل

پیر 16 جون 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں تحریک انصاف کا نیا پاکستان دکھائی نہیں دیتا،ہیر پھیر کے ذریعے بجٹ میں41ارب کا خسارہ چھپایا،بجٹ میں ٹیکس عائد نہ کرنے کا دعویٰ بھی درست نہیں،آئندہ جلسے میں امید ہے عمران خان میرے سوالات کے جوابات دیں گے،خیبرپختونخوا کے بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا71فیصد بجٹ تنخواہوں پر خرچ ہوگا،بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے29فیصد رقم انتہائی کم ہے،تحریک انصاف انتظامی اخراجات کم کرکے عوامی فلاح وبہبود پر توجہ دے،انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے وزراء کی تنخواہیں دوگنا کیوں کیا ،بجٹ میں پارٹی کی بصیرت غائب ہے،ہیر پھیر سے بجٹ میں41ارب کا خسارہ چھپایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور جرمنی کی امداد قبول کرنا بھی پی ٹی آئی کے تضادات کو ظاہر کرتا ہے،تحریک انصاف نے نیٹو اور امریکہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا،تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ٹیکس عائد نہ کرنے کا دعویٰ بھی درست نہیں ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں میں جائیداد پر ٹیکس عائد کیا گیا،خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے آخر تک صرف50فیصد بجٹ خرچ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ50فیصد جون میں دیر،نوشہرہ،صوابی کو منتقل کردیاگیا ہے،نوشہرہ وزیراعلیٰ،صوابی سپیکر خیبرپختونخوا اور دیر وزیرخزانہ کے اضلاع میں فنڈز کی منتقلی تحریک انصاف کے نعروں کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ(ن) کے میٹرومنصوبے کو جنگلہ بس کہتی رہی۔تحریک انصاف اب پشاور جیسے چھوٹے شہر پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے،کیا پشاور میں کوئی بڑا سکینڈل نہیں سامنے آنے والا،خیبرپختونخوا کے ہر ہسپتال کو شوکت خانم جیسا بنانے کیلئے عمران خان کے دعوؤں کا کیا بنا،انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ ایوان صنعت وتجارت کی عمارت پر شہر بچاؤ کے بینر کیوں اویزاں ہیں،تاجر صنعت کار پشاور چھوڑنے پر کیوں مجبور ہیں،خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ اور وزراء کی تنخواہوں میں100فیصد اور ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ ناقابل فہم ہے،تحریک انصاف حکومت نے پورا سال ضائع کرتے ہوئے پہلا بڑا منصوبہ فروری میں شروع کیا،بجٹ میں کوئی بڑا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی نے شہری سفر کے نظام کے لئے صرف 20 کروڑ مختص کئے ہیں،عمران خان کے شہری ریل کے نظام کا بنا،ان تمام سوالات کے جوابات کا ذکر توقع ہے کہ عمران خان اگلے جلسے میں کریں گے۔