طاہر القادری کی آمد،پولیس کو فری ہینڈ دینے کافیصلہ،عوامی تحریک کا اپنے لیڈر کے تحفظ کیلئے فوج سے رجوع پر غور

پیر 16 جون 2014 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کی حمایتیوں کے خلاف پولیس کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کی مقامی قیادت نے اپنے لیڈر کے تحفظ کے لئے فوج سے رجو ع پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے داکٹر طاہر القادری کے23 جون کو پاکستان آمد کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے جس کے تحت ان کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف وزی پر پولیس کو کارروائی کے لئے فری ہینڈ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک نے 23 جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام آباد ائیر پورٹ آمد کے دوران فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لئے پاک فوج سے براہ راست رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے منگل کو پاکستان تحریک کے اہم ترین اجلاس کے دوران کیا جائیگا۔

جو لاہور میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عوامی تحریک نے اپنی قائد کی سکیورٹی کے لئے پاک فوج سے براہ راست رابطے کا فیصلے کیا ہے اس حوالے سے انہیں تحریری درخواست بھی دی جا سکتی ہے اور ان سے سکیورٹی کی فراہمی کی استدعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :