اسحاق ڈار سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات ‘ مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،وزیر خزانہ کی انسداد پولیو مہم میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون کی تعریف،موثر اقتصادی پالیسیوں سے گزشتہ ایک سال سے ملکی معیشت میں تیزی آئی ہے،اسحاق ڈار

پیر 16 جون 2014 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر احمد محمد علی المدنی کی ملاقات ‘ اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر احمد محمد علی المدنی نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، ملاقات میں انسداد پولیو مہم میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بائیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرنا قابل قدر ہے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا انسداد پولیو مہم میں ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں عالمی علماء نے اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موثر اقتصادی پالیسیوں سے گزشتہ ایک سال سے ملکی معیشت میں تیزی آئی ہے اس موقع پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :