جسٹس تصدق حسین جیلانی اقلیتوں پر حملوں اور دیگر حوالوں سے سب سے زیادہ نوٹس لینے والے پہلے چیف جسٹس بن گئے

پیر 16 جون 2014 08:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جون۔ 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اقلیتوں پر حملوں اور دیگر حوالوں سے سب سے زیادہ نوٹس لینے والے پہلے چیف جسٹس بن گئے۔ ہندوؤں کی شادی کا اندراج،عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ اور سکھوں کی جانب سے دائر کردہ اہم درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ہندوؤں کی شادی کے اندراج بارے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ ہندوؤں میں طلاق کا تصور نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے اسے sorry for husbands قراردیا یعنی شوہروں کے لئے یہ چیز افسوسناک ہے ۔

عیسائیوں کے نکاح خوانوں کی رجسٹریشن کا بھی حکومت پنجاب کو قانون سازی کرنے کے لئے ہدایت کی گئی ہیں۔ سکھوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات کرنے اور ہندو لڑکیوں کی بازیابی کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ چیف جسٹس نے تحفظ ناموس رسالت قانون کا اطلاق انبیاء ورسل پر ہوتا ہے۔