ہینڈری مسیح کے قتل کے ملزم غلام محی الدین کا تعلق بلوچستان کانسٹیبلری سے تھا ،15سال سے زائد عرصہ سے ان کے ہمراہ حفاظت پر مامور تھا،پولیس ذرائع

اتوار 15 جون 2014 08:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل کے ملزم غلام محی الدین کا تعلق بلوچستان کانسٹیبلری سے تھا اور وہ 15سال سے زائد عرصہ سے ان کے ہمراہ حفاظت پر مامور تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہینڈری مسیح اپنے گھر میں گاڑی میں سوار ہو رہے تھے کہ اْن کے ایک محافظ نے فائرنگ کر دی۔ فوری طور پر اس حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کانسٹبلری کا اہلکار تھا اور اس کا تعلق مستونگ سے ہے جو کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔تاحال قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :