اسلامک موومنٹ ازبکستان کو مقامی کالعدم تنظیموں کی معاونت حاصل ہے،سکیورٹی ذرائع،کراچی ائیر پورٹ حملہ میں ملوث اسلامک موومنٹ ازبکستان کی کراچی میں تیسری دہشت گرد کارروائی تھی اس سے قبل کالعدم تنظیم مہران بیس اور سی ویو بم دھماکے میں بھی ملوث تھی ،رپورٹ

اتوار 15 جون 2014 08:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)سکیورٹی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اسلامک موومنٹ ازبکستان کو مقامی کالعدم تنظیموں کی معاونت حاصل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ کراچی ائیر پورٹ حملہ میں ملوث اسلامک موومنٹ ازبکستان کی یہ کراچی میں تیسری دہشت گرد کارروائی تھی اس سے قبل کالعدم تنظیم مہران بیس اور سی ویو بم دھماکے میں بھی ملوث تھی ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع نے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ آئی ایم اے کالعدم تنظیم بلوچستان اورکراچی کارروائیاں کرتی رہی ہے اور کراچی میں کالعدم تنظیم کو مقامی کالعدم تنظیموں کی بھی معاونت حاصل ہے جو کہ حملے کے لئے ٹارگٹ کی مانیٹرنگ اور دیگر معاونت فراہم کرتی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مئی2011 میں مہران بیس حملہ اور ستمبر 2011 میں سی ویو بم دھماکے اسلامک موونمنٹ ازبکستان ملوث تھی ۔ستمبر2011 میں عبد اللہ شاہ غازی کے عرص کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن تیاری کے دوران خود کش جیکٹ پھٹ جانے کے دوران خاتون سمیت تین خود کش حملہ آور دو مقامی معاونت کار ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :