کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمات کے معیار اور کارگردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین نیب ،تمام شکایات کی انکوائری اور تحقیقات مقررہ مدت کے اندر کرنے اور مقدمات کی مسلسل پیروی کرنے کی ہدایات ، کیسز کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو وقت ضائع کیے بغیر یقینی بنایا جائے، تمام ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں، قمر زمان چوہدری

ہفتہ 14 جون 2014 07:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء ) چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری نے نیب میں دائر تمام شکایات کی انکوائری اور تحقیقات مقررہ مدت کے اندر کرنے اور مقدمات کی مسلسل پیروی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ،نیب پنجاب کے سالانہ انسپکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مقدمات کی مسلسل پیروی اور بروقت تحقیقات ناگزیر ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات خصوصأ کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے دائر تمام شکایات و مقدمات کے معیار اور کارگردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، جبکہ کیس کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو وقت ضائع کیے بغیر یقینی بنایا جائے ،

چیئر مین نیب نے مقدمات کی شفافیت اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو موثر و مضبوط بنانے پر بھی زرو دیا ،پر انہوں نے رضاکارانہ طور پر 28.051ارب روپے کی ریکوری کرنے پر نیب پنجاب کی کارگردگی کو سراہا اور امید ہے کارگردگی کا یہ سفر مذید تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہیگا ،چیئرمین بیب نے کام کے دوران تمام ریجنل آفیسز کے درمیان یکسانیت پر بھی زرو دیا اور کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے میڈیا اور سول سوسائٹی کی ذمہ داریاں اہم ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ کرپشن کے خلاف سخت پیغام عام ہو جائے،

متعلقہ عنوان :