چین پرواضح کر دیا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے، سشما سوراج،پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،بیان

ہفتہ 14 جون 2014 07:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)بھارتی وزیر خارجہ سنماسوراج نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے چینی ہم منصب کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے وزیر داخلہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تناعہڈ کو حل کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے تاہم بھارت اپنے مفادات کو کسی بھی صورت حال کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بڑی تعداد میں چینی لبریشن آرمی موجود ہے اور اٹیلی جنس اداروں نے اطلاعات فراہم کی ہیں کہ پارلیمانی الیکشن کے دوران12 سو کے قریب لبریشن آرمی کے اہلکاوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم ہمسایہ ممالک کو بھارت کی مثبت کوششوں کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :