سستی توانائی کاحصول موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اسحاق ڈار،اس سلسلے میں حکومت درآمدہ اورمہنگے ذرائع پرانحصارکم کرنے کیلئے مقامی ذرائع کے استعمال پرتیزرفتاری سے کام کررہی ہے ،وزیرخزانہ کی امریکی سفیراوراجلاس میں اظہارخیال

ہفتہ 14 جون 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے کہاہے کہ سستی توانائی کاحصول موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں حکومت درآمدہ اورمہنگے ذرائع پرانحصارکم کرنے کیلئے مقامی ذرائع کے استعمال پرتیزرفتاری سے کام کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امریکی سفیررچرڈاولسن سے ملاقات اوروزارت خزانہ میں جمعہ کے روزاعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

امریکی سفیرسے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی معاشی مسائل اورتعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرخزانہ نے امریکی سفیرسے کاسا1000پاورٹرانسمیشن منصوبے اوردیامربھاشاڈیم پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔امریکی سفیرنے وزیرخزانہ کوداسوہائیڈروپاورپراجیکٹ پرورلڈبینک کی بھرپورحمایت پرمبارکبادپیش کی ۔

(جاری ہے)

امریکی سفیرنے وفاقی وزیرکوپاکستان کے ساتھ شراکت برقراررکھنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ امریکہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے کام کرتارہے گا۔

امریکی سفیرنے کہاکہ امریکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے موجودہ تعلقات میں مزیداضافہ کرناچاہتاہے ۔

امریکی سفیرنے کہاکہ پاکستان کوکولیشن سپورٹ فنڈکے بقایاجاتاپرکام ہورہاہے ۔ملاقات میں وزیرخزانہ کے خصوصی معاون شاہدمحموداوردوسرے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ۔دریں اثناء وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارکی زیرصدارت وزارت خزانہ میں جمعہ کوایک اجلاس منعقدہواجس میں جوہری توانائی سے بجلی کی تیاری کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان اٹامک انرجی کمیشن(پی اے ای سی )کے چیئرمین عنصرپرویزنے وزیرخزانہ کوتوانائی منصوبوں بارے بریف کیا۔انہوں نے بتایاکہ منصوبوں کیلئے بڑازمینی کام پہلے ہی مکمل کرلیاگیاہے اورنئے منصوبوں کے آلات کی خریداری کے آرڈرجاری کردیئے گئے ہیں ۔وزیرخزانہ نے بجلی کی تیاری کے منصوبوں کیلئے وزارت خزانہ کی طرف سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

انہوں نے کہاکہ نیوکلیئرپاورپلانٹس سے تھرمل پاورپلانٹس سے پیداہونے والی بجلی کے مقابلے میں سستی بجلی مہیاہوگی ۔اس وقت ملک کوبجلی کی طلب اوررسدمیں بڑے فرق کاسامناہے جس سے بجلی نہ ہونے کے باعث گھریلواورکاروباری سرگرمیاں متاثرہوتی ہیں اورسالانہ تین فیصدپوائنٹس کی اقتصادی ترقی بھی نہیں ہوتی ۔اجلاس میں پاکستان کے اٹارنی جنرل سلمان بٹ ،سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقارمسعود،سیکرٹری قانون بیرسٹرظفراللہ ،وزارت خزانہ کے مشیررانااسدامین اوروزیرخزانہ کے معاون خصوصی شاہدمحمودنے بھی شرکت کی۔