ایبٹ آباد،الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی ،دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

ہفتہ 14 جون 2014 07:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء)الیکشن ٹریبونل نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی ۔پی کے58 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے نمروز گل جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی گل زرین کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ حلقہ پی کے58 میں دھاندلی کی گئی لہذا ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کی جائے جس پر الیکشن ٹریبونل نادرا کی رپورٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی اور الیکشن کمیشن پی کے58 کے22 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔