اے آروائی نیوز چینل کیس سماعت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو اے آروائے سلمان اقبال ، چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ، کیوں نہ ایسا کمیشن مقرر کیا جائے جو ان اداروں میں بیٹھے ساتھیوں کے اثاثوں ، ان کو ملنے والے مختلف ممالک کے فنڈز اور تحفے تحائف کی تحقیقات کرے،عدالتی ریما رکس ،کیس کی سماعت جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی
ہفتہ 14 جون 2014 07:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مبشر لقمان ،اے آروائے کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال ، چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ایک ایسا کمیشن مقرر کیا جائے کہ جو ان اداروں میں بیٹھے ساتھیوں کے اثاثوں ، ان کو ملنے والے مختلف ممالک کے فنڈز اور تحفے تحائف کی تحقیقات کرے ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد ایسوسی ایشن بنام اے آروائی نیوز چینل کیس کی سماعت ہوئی ۔ سید نیاب حسن گردیزی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نیاب حسن گردیزی نے عدالت عالیہ میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ سے ایک مخصوص ٹی وی چینل پر سپریم کورٹ ، ہائی کورٹس اور دیگر کورٹس کے جج صاحبان کیخلاف توہین آمیز پروگرام کئے جارہے ہیں لیکن حکومت اور پیمرا کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی آئین کے آرٹیکل 204کے تحت توہین عدالت کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے ۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے عدلیہ کی آزادی اور اس کی ترویج کیلئے ایک متحرک دستے کے طور پر کردار ادا کیا ہے وکلاء برادری کی انتھک کوششوں کے بعد عدلیہ بحال ہوئی لیکن بعض عناصر کو عدلیہ کی مضبوطی اور آزادی ہضم نہیں ہوئی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کے وقار کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے فاضل وکیل نے عدالت عالیہ میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائے ٹی وی کے پروگراموں میں ایسا مواد موجود ہے جس میں سپریم کورٹ کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کا اینکر پرسن اورچیف ایگزیکٹو ایک مخصوص پروپیگنڈہ کے تحت کام کررہا ہے انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مبشر لقمان اور چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال ، چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ عدالت عالیہ میں دلائل مکمل ہونے کے بعد آرڈر میں آئٹم لکھواتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل اینکر پرسن مبشر لقمان کو کچھ عرصہ پہلے ایک دنیا ٹی وی چینل سے اسی بناء پر نکالا گیا جبکہ خفیہ ہاتھوں نے اینکر پرسن کو دوبارہ ا یک میڈیا چینل پر بحال کروادیا جس میں اس کے شیئرز ہولڈر ہیں ۔ عدالت عالیہ نے آرڈر جاری کیا ہے کہ پروگرام کھرا سچ میں ایک مخصوص کمپین لانچ کی گئی ہے جس کا مقصد عدالتوں کے ساتھ اداروں اور وکلاء برادری کیخلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے تاکہ اعلیٰ عدلیہ ، عدالت عظمیٰ کے وقار کو ٹھیس پہنچائی جائے ۔انہوں نے پروگرام کرتے ہوئے مختلف حدود وقیود کو بھی کراس کردیا ہے لیکن تاحال حکومت اور پیمرا کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
فاضل جج نے کہا کہ کیوں نہ ایسا کمیشن مقرر کیاجائے جو ان نام نہاد صحافیوں کو بے نقاب کرے جن کو بیرون ملک سے فنڈنگ جاری ہوتی ہے ، تحفے تحائف دیتے جاتے ہیں مختلف سفارتخانوں میں ان کے رابطے ہیں ، مہنگی ، مہنگی گاڑیاں ان کو دی جاتی ہیں ان تمام حقائق کو سامنے لانا چاہیے ۔ عدالت عالیہ نے اپنے آرڈر میں واضح کیا کہ عدالت عظمیٰ ،اعلیٰ عدلیہ اور دیگر عدالتیں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہیں اور میڈیا کی عزت کرتی ہیں لیکن یہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے پروگراموں کے اندر پروپیگنڈے شروع کرے ۔عدالت عالیہ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام کھرا سچ کی بائیس سے اکتیس مئی 2014ء کے پروگراموں کی تمام سی ڈیز عدالت میں جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ عدالت عالیہ نے آرڈر جاری کیا کہ پاکستان میں قانون موجود ہے اور ہر ادارے کو قانون کے ساتھ کام کرنا چاہیے عدالت عالیہ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مبشر لقمان چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال اور چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کرلیا ہے اور کیس کی سماعت جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 14 جون 2014 کی مزید خبریں
-
فٹ بال ورلڈکپ 2014ء،میکسیکو نے کیمرون کوایک صفر سے ہرا دیا، میچ کا واحد گول پرلاتا نے کیا،میکسیکو نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کسی افریقی ٹیم کو شکست دی ہے
-
پی سی بی کے 38 ملازمین کی بحالی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
-
برازیل کی فتح پر لیاری میں جشن، روایتی رقص سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا
-
تحریک انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف جمعہ کو احتجاج جاری، الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ ،چار حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل انگوٹھوں کے نشانات سے شروع کرانے کامطالبہ،تحریک انصاف کے احتجاج ... مزید
-
وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات،کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلز لہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ ،جھٹکے پندرہ سیکنڈ جاری رہے
-
یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا 23جو ن سے رمضان ریلیف پیکیج شروع کرنے کا فیصلہ ، پیکیج کے تحت آٹا، گھی، کھجوریں، بیسن،دالیں، چاول،چائے ، مصالحہ جات،دودھ، مشروبات سمیت 1500دیگر اشیائے ضروریہ و اشیائے خورد ... مزید
-
سپریم کورٹ میں آ ئندہ ہفتے مقد ما ت کی سما عت کے لئے ججز کا روسٹر جاری ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سولہ اور سترہ جون کو کوئٹہ ، اٹھارہ اور انیس جون کو پشاور جبکہ بیس جون کو لاہور میں مقدمات کی سماعت ... مزید
-
حکومت پرویز مشرف کو سزا دیئے بغیر نہ جانے دے،جاوید ہاشمی ، آئین کی دھجیاں اڑانے والا سابق صدر اگر بچ نکلا تو جمہوریت کو دوبارہ بھی خطرہ ہوسکتا ہے،میڈیا سے گفتگو
-
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی
-
ریٹائرڈ ملازم کو 20سال سے رکی پنشن اس کے بستر تک پہنچانے کا حکم
-
خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے تحصیل سٹی صدر جاں بحق
-
گوجرانوالہ میں سنگدل ماں نے 2 سالہ بچے کو ریت میں دباکر قتل کردیا
-
امریکی سینٹ نے انٹیلی جنس اختیاراتی بل2014 کی منظوری دیدی
-
مصر،سابق وزیرِ داخلہ بدعنوانی اور غیر قانونی طور پر ملک سے باہر پیسہ لانے کے مقد مے میں بری
-
افغان صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ آج ، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں سے کوئی ایک صدر بن جائے گا
-
یروشلم کو مقبوضہ علاقہ نہ ماننے پر عرب دنیا کا اظہار ناراضگی، آسٹریلیا پر پابندیوں کا عندیہ ،تسلیم شدہ حقیقت سے انکھیں چرانے کی اسٹریلین پالیسی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتی ہے،عرب نمائندہ ... مزید
-
ماسکو گیس قیمتوں کے تعین کے متنازعہ پر 16 جون سے پہلے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے، روسی وزارت توانائی ،روسی گیس کمپنی پروم کی یوکرائن کو آئندہ پیرتک ادائیگیوں کی دھمکی
-
یوکرائن، ماریوپول میں متعدد عمارات پر سے باغیوں کا قبضہ ختم کرالیا گیا ہے، وزیر داخلہ
-
افغان قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں رہا ہونے والا امریکی فوجی برگداہل وطن واپس پہنچ گیا
-
عراقی،موصل پر شدت پسند تنظیم داعش نے قبضے کے بعد مرکزی بنک سے 425 ملین ڈالر لوٹ لئے
-
سائنس دانوں نے ملیریا پر قابو پانے کیلئے 95فیصد نر مچھرپیدا کرنے والی مچھروں کی اقسام تخلیق کر لی
-
پنجاب کا مالی سال2014-15کے لیے بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا،پنجاب کو ایک محفوظ، خوشحال، تعلیم یافتہ، معاشی طور پر مستحکم اور صنعتی اور زرعی طور پر ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لےء ایک جامع مربوط اور ... مزید
-
سندھ اسمبلی میں مالی سال2014-15کا بجٹ پیش کر دیا گیا ، بجٹ میں سندھ توانائی پالیسی 2014متعارف کرائے جانے کے ساتھ ، پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بڑے منصوبوں پر خطیر رقم مختص، صحت اور امن وامان کے بجٹ ... مزید
-
سرتاج عزیز کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات ، اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت،پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے،امریکی وزیر خارجہ، سٹریٹجک ڈائیلاگ سے پہلے امریکی وزیرخارجہ ... مزید
-
غداری کیس، خصوصی عدالت نے مشرف کی مقدمے کی اضافی دستاویزات فراہمی بارے درخواست قبل ازوقت قراردیکر مسترد کر دی ،اضافی دستاویزات فراہمی کا عمل شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد آتا ہے،کسی بھی ملزم کی پرویز ... مزید
-
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کے دو جو انو ں سمیت چا ر افراد زخمی،پاک فوج کے بھرپور جوابپردشمن کی گنیں خا مو ش ،بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ... مزید
-
ایف آئی اے ٹیم کا یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ملتان میں انکے گھر پر چھاپہ،سا بق وزیراعظم گھر میں موجود نہیں تھے، 17 جون کو احتساب عدالت میں پیشی ہے
-
انفراسٹرکچر کی ترقی فعال معیشت کیلئے لازم و ملزوم ہے،وزیراعظم، ملک میں مزید چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی،چینی اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن ... مزید
-
اے آروائی نیوز چینل کیس سماعت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو اے آروائے سلمان اقبال ، چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ، کیوں نہ ایسا ... مزید
-
کراچی ائرپورٹ حملہ کیس میں حساس اداروں نے ایک شخص کو حرا ست میں لے لیا ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ، مذکورہ شخص نے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن موبائل فون کے ذریعے کی یہ رقم حملے میں استعمال ہوئی ... مزید
-
امر یکہ نے افغانستان جیل سے 10 بے گنا ہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ،مئی کے اوآخر میں جن قیدیوں کی رہا ئی ہوئی ان میں ایک کویتی، ایک فرانسیسی اور 10 پاکستانی شامل ہیں،امریکی دفاعی عہدیدار ، افغانستان ... مزید
-
سندھ ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کا نام فوری ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
-
وفا قی بجٹ متوازی ہے ۔حکو متی سینیٹر ز،بجٹ پنجا ب نواز ہے دوسرے صوبوں کے ساتھ غیر متوازی سلوک کیا گیا ،اپو زیشن ، افراط زر میں کمی ہوئی ہے ملکی برآمدات میں بھی چار فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پچھلے سال ڈالر ... مزید
-
ایبٹ آباد،الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی ،دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
-
سستی توانائی کاحصول موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اسحاق ڈار،اس سلسلے میں حکومت درآمدہ اورمہنگے ذرائع پرانحصارکم کرنے کیلئے مقامی ذرائع کے استعمال پرتیزرفتاری سے کام کررہی ہے ،وزیرخزانہ کی امریکی ... مزید
-
وزیرداخلہ کی طبیعت اچانک خراب ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، انجیو گرافی کے بعد ڈسچارچ ، گھر پہنچ گئے
-
جمہوری حکومتوں کو ایسا بگاڑ دیا جاتا ہے کہ عوام کو کچھ ڈیلور نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے عوام میں پذیرائی نہیں ملتی ،رکن اسمبلی جاوید علی شاہ ، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ، جو محب وطن ہیں انہیں ... مزید
-
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستانی ہم منصب کو جوابی خط،نواز شریف کے دورہ بھارت سے جمہوریت کو استحکام ملا‘ تصادم اور تشدد سے پاک ماحول میں نواز شریف کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں‘ کراچی ... مزید
-
چین پرواضح کر دیا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے، سشما سوراج،پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،بیان
-
طاہرالقادری امام انقلاب بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق،چوہدری برادران جمہوری اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں ،شیخ رشید عوامی ایکسپریس کی دو بوگیاں بک کروا کر باقی مسافروں کو یرغمال ... مزید
-
شیخ رشید احمد نے ٹرین مارچ کے لیے عوامی ایکسپریس میں 300سیٹیں فراہم کرنے کی پیشکش قبول کرلی ،پر امن ٹرین مارچ کے شروع سے اختتام تک کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو پیدا ہونے والی صورتحال کی زمہ دار ... مزید
-
کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمات کے معیار اور کارگردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین نیب ،تمام شکایات کی انکوائری اور تحقیقات مقررہ مدت کے اندر کرنے اور مقدمات کی مسلسل پیروی کرنے کی ہدایات ... مزید
-
سعودی عرب ،15شعبان کی عبادت کیلئے لاکھوں معتمرین اورزائرین کی حرم شریف اورمسجدنبوی میں حاضری اورعبادت،معتمرین اورزائرین نے تہجداورنمازفجرکے ساتھ جمعہ کی نمازبھی اداکی
-
شمالی وزیرستان آپریشن ،تقریباً سات ہزار افراد افغانستان پہنچ گئے، افغان حکام،ِ 90 افراد کا ایک قافلہ جمعے کو خوست پہنچا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، صوبائی ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.