سرتاج عزیز کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات ، اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت،پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے،امریکی وزیر خارجہ، سٹریٹجک ڈائیلاگ سے پہلے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات اچھا موقع ہے، سرتاج عزیز

ہفتہ 14 جون 2014 07:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جون۔2014ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے لندن میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے پہلے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، سٹرٹیجک مذاکرات سمیت تمام اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی بحران ہے جبکہ اسے دہشت گردی اور معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر ہیں۔