دہشت گردی کے خطرات، چاروں صوبے الرٹ رہیں: وزارت داخلہ،ایئرپورٹس‘ ریلوے سٹیشن‘ جنرل بس سٹینڈ‘ اہم قومی املاک‘ دفاتر‘ ملکی و غیرملکی بینکوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات بروئے کارلا ئے جا ئیں، وزارت داخلہ کی ہدا یت

جمعہ 13 جون 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی‘ تخریب کاری کے خطرات کے پیش نظر الرٹ رہنے اور ممکنہ ضروری انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹس‘ ریلوے سٹیشن‘ جنرل بس سٹینڈ‘ اہم قومی املاک‘ دفاتر‘ ملکی و غیرملکی بینکوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات بروئے کارلائیں جبکہ سیاستدانوں‘ علماء و خطباء ‘ وزراء ‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی‘ اعلیٰ سول و پولیس حکام کو بھی اس حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کریں۔

ذرائع نے کہا کہ مذکورہ ہدایات کا تعلق غیرمعمولی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ دہشت گردوں کو ان کے انجام پر پہنچانے کیلئے مجوزہ آپریشن کی تیاریوں سے ہے اور ایسی اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے اہم شہروں میں اس کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ممکنہ آپریشن کے حوالہ سے جلد وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی متوقع ہے جس میں چاروں صوبوں سے اعلیٰ عہدیداران بھی شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :