خیبر ایجنسی: خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ، دو اہلکاروں سمیت تین افرا د جاں بحق ، ایک شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا ، خاصہ دار اہلکاروں کی جوابی کارروائی ، عسکریت پسندوں کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی

جمعہ 13 جون 2014 07:52

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود بائی پاس پر خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق جمرود بائی پاس روڈ پر واقع چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس اہلکار معمول کے ڈیوٹی پر تھیں کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے شدید فائرنگ سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خاصہ دار اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جنہیں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد خاصہ دار اہلکاروں نے بھی شدید جوابی فائرنگ کی تاہم عسکریت پسندوں کے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔