کراچی ائیر پورٹ حملہ ناکام ، غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان سے فضائی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

جمعہ 13 جون 2014 07:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)کراچی ایئرپورٹ حملہ ناکام بنانے پر 22 غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی فضائی کمپنیوں کے نمائندں نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے ملاقات کی جس میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 22 غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

غیر ملکی کمپنیوں نے سیکیورٹی کے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایئرپورٹس پر حفاظتی امور مزید بہتر بنانے کی درخواست کی۔واضح رہے کہ اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ پر 10 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تقریباً اے ایس ایف اہلکاروں سمیت 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا، اس حملے کی ذمہ داری اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :