ترقی کاسفرشروع کردیاہے ،اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج نکلیں گے ، وزیراعظم ،قوم سے توانائی اورآبی وسائل میں خودکفالت کاوعدہ پوراکریں گے،ملک کومستحکم اورخودکفیل معیشت بنانے کاخواب جلدشرمندہ تعبیرہوگا،بیان

جمعہ 13 جون 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ترقی کاسفرشروع کردیاہے ،اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج نکلیں گے ،قوم سے توانائی اورآبی وسائل میں خودکفالت کاوعدہ پوراکریں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حقیقت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں سے عالمی اداروں کاپاکستان پراعتمادبڑھاہے ،ملک کومستحکم اورخودکفیل معیشت بنانے کاخواب جلدشرمندہ تعبیرہوگا۔

عالمی بینک سے 70کروڑڈالرکے حصوں پروزیراعظم نے وزیرخزانہ اوروزارت خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عالمی بینک داسوپن بجلی اورسندھ آبپاشی منصوبے کیلئے 70کروڑڈالرفراہم کریگا۔پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی امدادعالمی ادارے کے اعتمادکاعکاس ہے ۔داسوڈیم سے 45میگاواٹ بجلی پیداہوگی پانی کاذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقی کاسفرشروع کردیاہے ،اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،بیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادبھی بڑھاہے اورگزشتہ ایک سال میں نیم ملکی سرمایہ کاری بڑھتی ہے ،قوم توانائی اورآبی وسائل میں خودکفالت کاوعدہ پوراکریں گے ،حکومت عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کیلئے یوایس ایڈکے ساتھ کام کررہی ہے ۔

دیامربھاشاڈیم کے لئے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس اس سال ستمبرمیں واشنگٹن میں منعقدکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں ،بجلی کی پیداوارکیلئے قلیل اورطویل المدت پالیسیاں بنارہے ہیں ،قلیل المدت کے منصوبے آئندہ تین سے چارسال میں مکمل ہوں گے ،طویل المدت کے منصوبے دس سے بارہ سال میں مکمل ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوارکے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوارپرعالمی بینک کی رپورٹ نے پاکستانی معیشت کی بہتری پراطمینان کااظہارکیاہے ۔عالمی بینک کے 25سال پرمحیط قرضے سستے اورمکمل طورپررعایتی ہیں ان قرضوں پرکوئی سودنہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :