سرتاج عزیز سے روسی سفیر کی ملاقات،دونوں ملکوں کا تمام شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق ،روس پاکستان کو ایم آئی35 ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے، پاکستان کی درخواست موصول ہوچکی ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے،روسی سفیر

بدھ 11 جون 2014 07:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے پاکستان میں روسی سفیر الیکسی دیدوف کی ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات کے بعد روسی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کو ایم آئی35 ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی درخواست موصول ہوچکی ہے،پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون پر کبھی پابندی نہیں رہی،

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کے فروغ کیلئے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے انخلاء کے بعد سیکورٹی بڑا چیلنج ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر بات چیت جاری ہے،ہیلی کاپٹر مختلف مقاصد کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز18سے20 جون تک روس کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :