ترکی کے وزیراعظم کا کراچی میں ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار ،ترکی کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،طیب اردوان کا وزیراعظم نواز شریف کو فون

بدھ 11 جون 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء) ترکی کے وزیراعظم طیب اردوان نے کراچی میں ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ترک وزیراعظم نے منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور بعض دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ترک ہم منصب کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے کررہی ہے۔ ترک وزیراعظم نے اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔