کراچی ائیر پورٹ حملے پر ہر محب وطن پاکستانی کو دکھ ہوا ،دعا ہے امن کے لئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں،مریم نواز ،تعلیمی اخراجات واپسی کی سکیم کا پروگرام کسی پر احسان نہیں ہے،ہماری کوشش ہے وسائل کی کمی کے باعث کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، حکومت نوجوانوں کے لئے یکساں تعلیمی مواقع فراہم کررہی ہے ،عوام کے خادم ہیں ،خدمت کرتے رہیں گے،ملتان میں پاکستان کی سب سے بڑی میٹرو ہوگی، شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں،ملتان میں تعلیمی اخراجات واپسی سکیم کے تقریب سے خطاب

بدھ 11 جون 2014 07:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ حملے پر ہر محب وطن پاکستانی کو دکھ ہوا ہے ۔دعا ہے کہ امن کے لئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں ۔حکومت نوجوانوں کے لئے یکساں تعلیمی مواقع فراہم کررہی ہے ۔عوام کے خادم ہیں ۔خدمت کرتے رہیں گے ۔ملتان میں پاکستان کی سب سے بڑی میٹرو ہوگی ۔

شہباز شریف کی خدمات کی متعرف ہوں۔ملتان میں تعلیمی اخراجات واپسی سکیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ حملے پر آپ لوگوں کی طرح ہر محب وطن پاکستانی کو دکھ ہوا اور اللہ تعالی کرے کہ مارا ملک دہشت گردی کی لعنت سے جلد چھٹکارا پا لے۔ دعا ہے کہ امن کے لئے حکومت کی کوششیں کامیاب ہوں اور پاکستان کو اللہ تعالی جلد امن کا گہوارا بنا دے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں تا کہ آپ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس سکیم کے بنانے آپ سے ملاقات کرنے کا موقع ملا ۔لوگ مجھ پرتنقید کرتے ہیں کہ اپنی بیٹی کو یہ دے دیا وہ دے دیا میں تنقید کرنے والوں پر کچھ نہیں کہنا چاہتی ہم آپ کے خام ہیں اور ہم آپ کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

میری کوشش تھی کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے آپ کی فیسیں واپسی کے چیک تقسیم ہو جائیں اور یہ اللہ کا کرم ہے میرا وعدہ پورا ہوگیا ہے آپ کے والدین کی طرح وزیر اعظم کو آپ کی فیس کی فکر ہے اور انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔تعلیمی اخراجات واپسی کی سکیم کا پروگرام کسی پر احسان نہیں ہے۔40 ہزار طلباء کو فیس واپسی کے چیک دیئے جارہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

حکومت نوجوانوں کے لئے تعلیمی یکساں مواقع فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اخراجات واپسی سرٹیفکیٹ یہ وزیر اعظم نے خود دستخط کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری نیشنل بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ جن طلباء نے قرض لیا تھان میں سے اکثر طلباء نے اپنے کاروبار میں سے پہلی قسط جمع کرا دی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قرضہ حسنہ سکیم کا اجرا رواں ماہ ہو رہا ہے جس میں چھوٹے پیمانے پر قرضے دیئے جائیں گے جس میں قرضے کی مد50 سے70 ہزارہوگی۔لوگ کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب سے زیادتی ہو رہی ہے ۔انشاء اللہ جلد ہی پاکستان کی سب سے بڑی میٹروبس ملتان میں بنے گی ۔میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں کو اللہ ہی ہدایت دے۔ شہباز شریف کی تعریف کروں تو لوگ کہتے ہیں کہ چچا کی تعریف کررہی ہے وہ کام کرتے ہیں تو ان کی تعریف کرتی ہوں ۔شہبازشریف ک خدمات کی معترف ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ میری چچی کہتی ہیں کہ شہباز شریف نید میں بھی کہتے ہیں کہ صبح یہ کرنا ہے ،یہ میٹنگ کرنی ہے میں حیران ہوں کہ وہ آرام کس وقت کرتے ہیں۔