وزیراعظم محمد نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ،مالیاتی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 11 جون 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ،مالیاتی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ۔منگل کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف مالیاتی امور اور اگلے مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔قومی اسمبلی کے ارکان رانا افضل حسین ، سید محمد ثقلین بخاری اور میر دوستین خان ڈومکی نے بھی اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔