قومی سلامتی کااجلاس ،سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی پراتفاق ، دہشتگردوں کوکھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ،حکومت عوام کے جان ومال اورسرکاری اثاثوں کاتحفظ یقینی بنائے گی، نوازشریف

بدھ 11 جون 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جون۔2014ء)سیاسی وعسکری قیادت نے دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کرنے اورانٹیلی جنس نظام کومزیدفعال بنانے پراتفاق کرلیاہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ دہشتگردوں کوکھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی ،حکومت عوام کے جان ومال اورسرکاری اثاثوں کاتحفظ یقینی بنائے گی۔منگل کے روزوزیراعظم کی زیرصدارت سلامتی سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوردیگرحکام نے شرکت کی ۔

اجلا س میں وزیراعظم کوکراچی کی صورتحال بارے آگاہ کیاگیا۔اجلاس میں ملک کی داخلی اورعلاقائی سلامتی ،کراچی ،بلوچستان اورقبائلی علاقوں کی صورتحال پرغورکیاگیا۔اجلاس میں کراچی ائیرپورٹ پردہشتگردوں کے حملے سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ کابھی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردوں کوکھلی چٹھی نہیں دی جاسکتی ،حکومت عوام کے جان ومال اورسرکاری اثاثوں کاتحفظ یقینی بنائے گی اورمعصوم لوگوں کی مزیدجانیں ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں عسکری اورسیاسی قیادت نے اتفاق کیاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی اوردہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس کے نظام کومزیدفعال کیاجائیگا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ کراچی میں دہشتگردوں کی تلاشی کیلئے بھرپورکارروائی کی جائے گی اوران کی نقل وحمل روکنے کیلئے سرحدوں پرکڑی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :