عالمی بینک کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آ ج ہوگا، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لئے 57 کروڑ70 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری متوقع ،توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے عالمی بینک اپنی معاونت جاری رکھے گی،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

منگل 10 جون 2014 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ئب)عالمی بینک کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آ ج منگل کو ہوگا جس میں داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لئے 57 کروڑ70 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشدبن مسعود نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں قرضے کی منظوری دی جائے گی کیونکہ عالمی بینک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے حکومت کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں اور گزشتہ ایک سال میں اقتصادی عشاریوں میں مثبت تبدیلیاں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے عالمی بینک اپنی معاونت جاری رکھے گی اور خصوصا داسو ڈیم اور کاسا 1000 منصوبوں سے پاکستان کی ترقی میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :