کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد ہمارے 7 ملازمین لا پتہ ہیں، نجی کارگو سروس کا دعویٰ

منگل 10 جون 2014 07:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء ) کراچی ایئر پورٹ پر کام کرنے والی نجی کارگو سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد سے ان کے 7 ملازمین لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کے نتیجے میں ٹرمینل ٹو پر کام کرنے والی نجی کارگو سروس کے 7 ملازمین کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین سی بی اے یونین ورکرز نے دعویٰ کیا ہیکہ گزشتہ رات حملوں کے بعد سے نجی کارگو سروس کے 7 ملازم لاپتا ہیں جن میں شیزان،نبیل،فرید،سیف،سلطان،فرحان اور عنایت شامل ہیں،لاپتا ملازمین میں لوڈرزاور 4کارگو اسسٹنٹ شامل ہیں۔چیرمین یونین کے مطابق ملازمین سے رات گیارہ سے ساڑھے گیارہ کے درمیان آخری رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے اور مسلسل دھماکوں کے باعث کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملازمین سے اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ملازمین نے جس کولڈ اسٹوریج میں پناہ لی تھی اس کا ٹمپریچر 2.8 ہوتا ہے جبکہ بجلی منقطع ہونے کیبعد وہاں سانس لینے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہوتا اور نہ ہی موبائل سگنل موجود ہوتے ہیں۔چیئرمین یونین کا کہنا ہے ملازمین کی تلاش کے لیے ہماری کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :