قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں کا اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر گریڈ 22کے آفیسر کے برابر کرنے پر اتفاق، حکومت سے مشاورت کی جائے گی

منگل 10 جون 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جون۔2014ء) قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر گریڈ 22کے آفیسر کے برابر کرنے پر اتفاق کرلیا اور اس حوالے سے حکومت سے مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کل جماعتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے اراکین موجود تھے اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار ،سید خورشید شاہ ، زاہد حامد ، محمود خان اچکزئی ، نوید قمر ، شیخ آفتاب مو جود تھے ۔

اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو جائز قرار دیا گیا اور ان کی بنیادی تنخواہ ستائیس ہزار سے بڑھا کر کم از کم گریڈ بائیس کے افسر کے مطابق کرنے اور مراعات کی سفارش کی ۔ذرائع کے مطابق سپیکر اس معاملے پر حکومت کو اعتماد میں لینگے اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :