خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کر نے لگی،صوبے میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ،مختلف کمپنیوں سے رابطے کرنے پر غور ،مختلف شخصیات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پیر 9 جون 2014 07:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے صوبے میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف کمپنیوں سے رابطے کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق کے مطابق صوبائی حکومت نے عوام کو سفر کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کر دی ہے اور امید ہے کہ اس منصوبے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی خاطر آئندہ سال کے بجٹ میں رقم رکھی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے لئے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف شخصیات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت جلد اعلان کر سکتی ہے۔