پی پی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں،سابق صدر آصف علی زرداری کو جوابی اقدامات کا مکمل اختیا ردیدیا گیا

پیر 9 جون 2014 07:56

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف مسلم لیگ ن کی مبینہ انتقامی کارروائی بارے فیصلہ کا اختیار شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پر پی پی پی کے بعض سینئر ارکان پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سینئر رہنماؤں مخدوم امین فہیم کے خلاف انتقامی کارروائی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف نیب اور دیگر عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اس بارے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سینئر رہنماؤں نے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا تھا اور انہیں مسلم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی تعلقات پر نظر ثانی کی استدعا کی تھی ۔

اب ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کے فیصلے کا اختیار آصف زرداری کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آصف زرداری ہی اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :