تھنک ٹینک کی تشکیل ،جسٹس افتخار چوہدری نے مشاورت کا دائرہ بڑھا دیا،مختلف اداروں اور اہم شخصیات سے رابطہ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

پیر 9 جون 2014 07:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک کی تشکیل کے لئے مشاورت کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور اس حوالے سے مختلف تنظیموں اور اہم شخصیات سے رابطے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو معیشت دانوں،دفاعی ،تعلیمی ،عسکری اور آئینی ماہرین سے رابطے مکمل کر کے رپورٹ سابق چیف جسٹس کو ارسال کرے گی ۔

اس کے بعد حتمی تشکیل کے لئے منتخب لوگوں کا اہم اجلاس عید کے فوری بعد طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری تھنک ٹینک کی تشکیل کے لئے سرگرم عمل ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے بعض شخصیات سے رابطے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے

جو رواں مالی اور جولائی میں اپنے رابطے مکمل کر کے رپورٹ دے گی اس کے بعد ان افراد کا ایک غیر رسمی اجلاس بلایا جائے گا اور بعد ازاں تھینک ٹینک کی حتمی شکل دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک دورے کے دوران50 سے زائد کاروباری ،مذہبی ،سماجی اور آئینی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات نے تھنک ٹینک میں شمولیت کی حامی بھری تھ تاہم انہیں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے بلکہ وہ اپنے تھنک ٹینک کے حوالے سے مسلسل غوروخوض میں مشغول ہیں۔

متعلقہ عنوان :