عسکری حکام کا نجی ٹی وی چینل جیو کے حوالے سے اہم اجلاس (آج ) ہوگا،اہم فیصلہ اور حکومت و دفاعی اداروں کے تعلقات پر غور متوقع

پیر 9 جون 2014 07:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)عسکری حکام کا نجی ٹی وی چینل جیو کے حوالے سے اہم اجلاس آج (پیر کو) ہوگا جس میں جیو کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک طرف اہم فیصلہ متوقع ہے تو دوسری طرف حکومت اور دفاعی اداروں کے درمیان تعلقات کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عسکری حلقوں نے نجی ٹی وی چینل کے بارے میں پیمرا کے فیصلے کے حوالے سے جیو کے متعلق پیمرا کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج کر ایک ایسے ادارے کو الجھائے رکھنا چاہتا ہے جو ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے ۔حکومت اور پیمرا کی جانب سے اب تک نجی چینل کے خلاف کئے گئے اقدامات پر عسکری اداروں کے اندر شدید اعتراضات اور تحفظات پائے جاتے ہیں ۔دفاعی اور سکیورٹی اداروں کو ایک منصوبہ اور باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے جو کہ ایک ناقابل معافی جرم کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :