جمہوریہ ایران مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، سید علی گیلانی،ایران کشمیریوں کے ان کے پیدائشی حقوق کے لئے جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، ایرانی سفیر

اتوار 8 جون 2014 07:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو تنازعہ کشمیر کو حتمی حل میں اپنا رو ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ پورے جنوب ایشیائی خطے میں بدامنی ،بے چینی اور عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہوئی ۔سیاسی صورت حال کے منفی نتائج سے ایران بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ۔

اپنی رہائش گاہ پر ایرانی سفیر غلام رضا حسن سے ملاقات کے دوران سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لئے نہ صرف کشمیر پر اپنا فوجی قبضہ جاری رکھنا چاہتا ہے بلکہ وہ خطے کے دوسرے ممالک پر بھی اپنی چودھراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے اور بھارت کے ان خطرناک عزائم کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ ایران ،افغانستان اور پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہوں اور یہ تینوں ممالک ایک دوسرے کے معاون اور مدد گار بن جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے پاس سفری دستاویزات ہوتے تو میں سب سے پہلے ایران اور پاکستان کا دورہ کرنے کو ترجیح دینا اور میں یہاں کے اپنے مسلمان بھائیوں کو کشمیر بیتا سناتا اور انہیں جموں و کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کرتا ۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ان کے پیدائشی حقوق کے لئے جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا ۔