الطاف حسین سے ملنے کی اجازت نہیں ملی ہے، اظہار یکجہتی کے لئے اسپتال آئے تھے، سینیٹر بابر خان غوری ،الطاف حسین کی ضمانت کے لئے کوششیں کررہے ہیں، الطاف حسین کی میڈیکل رپورٹس وکلاء کے پاس ہیں۔ قائد تحریک کی صحت فی الحال بہتر ہے، رہنما متحدہ قومی موومنٹ

ہفتہ 7 جون 2014 05:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما سینیٹر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین سے ملنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ ان سے اظہار یکجہتی کے لئے اسپتال آئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو لندن میں نجی ٹی وی سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کے حوالے سے جونہی اپ ڈیٹس آئیں گی میڈیا کو بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی ضمانت کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ الطاف حسین کی میڈیکل رپورٹس وکلاء کے پاس ہیں۔ قائد تحریک کی صحت فی الحال بہتر ہے۔