جسٹس ناصرالملک قائم مقام چیف جسٹس بن گئے، عہدے کاحلف اٹھالیا،جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس ناصر الملک سے انکے عہدے کا حلف لیا

ہفتہ 7 جون 2014 05:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے قائم مقام چیف جسٹس ، جسٹس ناصر الملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب گئے ہیں، جس کے بعد جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس آف پاکستان کی غیر موجوگی میں ان کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری سپریم کور ٹ میں ہوئی ،تقریب میں سپریم کورٹ کے ججوں،اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء، پاکستان قانوں و انصاف کمیشن اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، رجسٹرار سپریم کورٹ سید طاہر شہباز نے حلف برداری کی تقریب کی کارروائی کے فرائص انجام دئیے ۔ سپریم کورٹ کے افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :