الطاف حسین کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ہوئی اگر ان کو عمران فاروق قتل کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا تو کراچی میں شدید رد عمل سامنے آئے گا،شاہی سید، پشاور امن وامان کی صورت حال نہایت خراب ہو چکی ،شام کے وقت حکومتی عملداری اور رٹ نظر نہیں آتی ،سب کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں،حاجی عدیل، دہشت گردی ڈرون حملوں کا رد عمل ،عجیب ہے، اگر ڈرون حملے بند ہیں تو اب دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے، راجہ ظفر الحق،میٹروبس کے لئے ٹریک کی تعمیر کے باعث دارالحکومت میں پانی کی سپلائی کی لائنیں شدید متاثرہوئی ہیں اس مسئلہ کو حل ہونا چاہیے،سینیٹر سعیدہ اقبال ودیگر کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال

ہفتہ 7 جون 2014 05:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)سینٹ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ہوئی اگر ان کو عمران فاروق کے قتل کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا تو کراچی میں شدید رد عمل سامنے آئے گا۔سنیٹر حاجی عدیل احمد نے کہا کہ پشاور امن وامان کی صورت حال نہایت خراب ہو چکی ہے ۔

شام کے وقت حکومتی عملداری اور رٹ نظر نہیں آتی ۔کالی وسفید پگڑیاں پہنے مشکوک بردار موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔سب کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ دہشت گردی ڈرون حملوں کا رد عمل ہے،عجیب ہے۔کیونکہ اگر ڈرون حملے بند ہیں تو اب دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ جو مذاکرات کرنا چاہیں گے ان سے بات چیت ہوگی تاہم جو ہتھیار ڈال کر طاقت استعمال کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

سینیٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ میٹروبس کے لئے ٹریک کی تعمیر کے باعث دارالحکومت میں پانی کی سپلائی کی لائنیں شدید متاثرہوئی ہیں اس مسئلہ کو حل ہونا چاہیے۔

جمعہ کے روز سینٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر سعیدہ اقبال کا کہنا تھا کہ میٹروبس کے لئے ٹریک کی تعمیر کے باعث دارالحکومت میں پانی کی سپلائی کی لائنیں شدید متاثرہوئی ہیں جس کے باعث متعدد رہائشیں سینکڑوں بشمول آئی اور جی سیکٹروں میں پانی کی فراہمی دستیابی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے وہ خود بھی ذاتی طور پر متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل ہونا چاہیے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے ایوان کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی کہ گزشتہ دنوں قبائلی علاقہ جات کی ایک معروف شخصیت ملک قادر خان کو قتل کر دیا گیا۔اس قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی تاہم افسوسناک امریہ ہے کہ اس معروف قبائلی شخصیت کے قتل پر کسی اہم لیڈر شپ یا سیاسی قیادت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ جب حال ہی میں کالعدم طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کو مارا گیا تو پورے ملک میں شور پڑ گیا تھا تاہم ایک محب وطن شخصیت ہونے کے باعث ملک قادر خان کے قتل پر سب سے کان اور آنکھیں بند کر کے مکمل خاموشی اختیار کر لی۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بعد ڈرون حملوں کا سلسلہ عارضی طور پر بند کیا گیا تاہم بعد ازاں ان کو بند رکھنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ دہشت گردی ڈرون حملوں کا رد عمل ہے ۔عجیب ہے۔کیونکہ اگر ڈرون حملے بند ہیں تو اب دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ جو مذاکرات کرنا چاہیں گے ان سے بات چیت ہوگی تاہم جو ہتھیار ڈال کر طاقت استعمال کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ قبائلی علاقہ جات میں اصلاحات ضروری ہیں جن کے لئے ایک کمیٹی بنائی جارہی ہے ۔

سینیٹر سید ظفر علی شاہ کے نقطہ اعتراض پر انہوں نے سینٹ کے اجلاس میں ارجنٹائن کے سفیر روڈ لفو مارٹن سراویا کی بطور مبصر شرکت پر ان کو خوش آمدید کہا۔قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی ارجنٹائن کے سفیر کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہوئے ایوان کو مطلع کہا کہ اسلام آباد میں تاریخی ارجنٹینیا پارک اور لاہور میں ایک جدید لیبارٹری کا قیام ان کی عملی کوششوں سے بھی عمل میں آیا ہے۔

حکومت پاکستان نے بھی ان کی خدمات تسلیم کرتے ہوئے ان کو ہلال پاکستان سے نوازا ہے۔پختونخوا ملی عوام پارٹی کے رہنما عبد الرؤف لالہ نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان کے اضلاع میں بجلی کی عدم دستیابی اور عدم فراہمی کے باعث حالات ابتر ہو چکے ہیں۔اکثر اضلاع میں22 گھنٹے بجلی میسر نہیں ہوتی۔لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ ٹیوب ویل نہ چلنے کے باعث زراعت برباد ہو رہی ہے ۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ اب مجبور ہو کر زمیندار باغات ختم کررہے ہیں حتی کہ لوگ ژوب کوئٹہ روڈ پر دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ق) کی سینیٹر روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے حکم پر بلوچستان کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ یہ درست ہے کہ جو شخص بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کرتا اس کی بجلی منقطع کردیں تاہم پورے عرفان نے کراچی میں کئی روز سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے بی ایس او کے رہنما لطیف جوہر کی حالت خراب ہونے کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جا کر ان کے مطالبات سنیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ہوئی اگر ان کو عمران فاروق کے قتل کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا تو کراچی میں شدید رد عمل سامنے آئے گا۔عوامی نیشنل پارٹی کے ہی حاجی عدیل احمد نے بتایا کہ پشاور امن وامان کی صورت حال نہایت خراب ہو چکی ہے ۔شام کے وقت حکومتی عملداری اور رٹ نظر نہیں آتی ۔

کالی وسفید پگڑیاں پہنے مشکوک بردار موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔سب کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب صوبائی حکومت طالبان کو بھائی کہتی ہے تو کیسے پولیس ان کا مقابلہ کرے۔ حتی کہ ایف سی کے پاس اسلحہ موجود نہیں ہے۔سینیٹر زاہد نے ایوان کی توجہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب کا گرڈ اسٹیشن کافی عرصہ سے غیر فعال ہے جس پر بلوچ نوجوانوں نے احتجاج بھی کیا اور حکومتی یقین دہانی پر بھوک ہڑتال ختم کرائی گئی ۔

حکومت نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ تین اپریل تک ہرصورت ژوب گرڈ اسٹیشن کو مکمل کر لیا جائیگا تاہم ایسا نہیں ہوا حتی کہ اس عرصہ میں سیکرٹری پانی و بجلی اور چیئرمین این ٹی ڈی سی کا دورانیہ 6 گھنٹے کا ہے تاہم چند کلو میٹر دور راولپنڈی میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نوگوایریا کا سنتے تھے تاہم اب تو پشاور میں بھی نوگوایریا بن چکے ہیں ۔

جے یو آئی (ف) کے سینیٹر غلام علی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت صوبہ میں مکمل ناکامل ہو چکی ہے ۔تاجروں کو ملنے والی بھتے کی پرچیاں شہر کی حالت زار کا پتہ دے رہی ہیں ۔انہوں نے اشارہ کیا کہ فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کی سوا گھنٹہ کوریج کی گئی اور دیگر پروگرام بھی روک دیئے گئے اگر تو یہ کوریج پیڈ کوریج تھی تو ایوان کو بتایا جائے ۔