حکومت نے گذشتہ دور میں کشکول توڑنے کا عزم کیا، اب بڑا کشکول اٹھالیا ، سید خورشید شاہ ، اپوزیشن لیڈر صاحب! آپ نے بھی پانچ سال میں بہت قرضہ اٹھایا‘ وزیر خزانہ کا جواب لیکن آپ نے تو اس سے دگنا قرضہ ایک سال میں اٹھالیا‘ کیا یہی روایت رہے گی‘ قائد حزب اختلاف ،تہمینہ دولتانہ کی مداخلت پر اپوزیشن لیڈر پھر برہم‘ آپ کی طاقت نہیں ہے کہ میرے ہوتے ہوئے بولیں‘ سپیکر نے مداخلت کرکے خاموش کرادیا

ہفتہ 7 جون 2014 05:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گذشتہ دور میں کشکول توڑنے کا عزم کیا اور اب بڑا کشکول اٹھالیا ہے‘ حکمران ملک کو کس طرح چلا رہے ہیں‘ اپوزیشن لیڈر صاحب! آپ نے پانچ سال میں بھی بہت قرضہ اٹھایا‘ وزیر خزانہ کا جواب‘ لیکن آپ نے تو اس سے دگنا قرضہ ایک سال میں اٹھالیا‘ کیا یہی روایت رہے گی‘ تہمینہ دولتانہ کی مداخلت پر اپوزیشن لیڈر پھر برہم‘ آپ کی طاقت نہیں ہے کہ میرے ہوتے ہوئے بولیں‘ سپیکر نے مداخلت کرکے خاموش کرادیا۔

جمعہ کے روز سید خورشید شاہ نے کہا کہ گذشتہ دور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کشکول توڑ دیں گے اور اس کا ردعمل بھی اچھا ملا مگر افسوس کہ اب حکومت نے آتے ہی بڑا کشکول اٹھالیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو کس طرح چلایا جارہا ہے جس پر سینیٹر اسحق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ آپ کے پانچ سالہ دور میں بھی بہت قرض اٹھائے گئے جس پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اچھی روایات برقرار رکھیں جتنا قرض ہم نے پانچ سال میں لیا آپ نے ایک سال میں حاصل کرلیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ بار بار مداخلت کررہی تھیں جس پر سپیکر نے انہیں خاموش کرادیا اس موقع پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ تہمینہ! کیا آپ میں اتنی طاقت ہے کہ میرے ہوتے ہوئے بولیں۔ آپ بولیں سپیکر چپ کرادیں گے جس پر ایک مرتبہ پھر ایوان میں قہقہہ لگ گیا اور اس پر وزیراعظم بھی مسکرادئیے۔