ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 74 ہو گئی

ہفتہ 7 جون 2014 05:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء) قومی ادارہ صحت نے بھی چار نئے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔ این آئی ایچ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں کی 22 ماہ کی مادینہ اور 18 ماہ کی حلیمہ پولیو کا شکار ہو گیئں۔ فاٹا تحصیل میران شاہ میں 22 ماہ کی لائبہ اور 23 ماہ کا الیاس بھی پولیو سے معذور ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی جن میں فاٹا سے 57، خیبر پختونخواہ میں 11 ، اور سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد چھ تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق پشاور میں 4 ، بنوں میں 7، شمالی وزیر ستان میں 48، جنوبی وزیرستان میں 5، خیبر اور ایف آر بنوں میں 2، 2 پولیو کیسز جبکہ کراچی میں 6 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :