اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، کارکنوں کی رکاوٹیں ہٹا کر الیکشن کمیشن کی طرف جانے کی کوشش ، کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ۔ پولیس کا کارکنوں پر لاٹھی چارج

ہفتہ 7 جون 2014 05:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف نے سخت گرمی میں بھی انتخابی دھاندلی کے خلاف اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج کیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے مرکزی رہنماء سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی دفتر سے الیکشن کمیشن کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ کارکن نعرے لگاتے نادرہ چوک سے ریڈ زون میں داخل ہو گئے تاہم جب کارکنوں نے او پی ایف کے دفتر کے سامنے کھڑے کئے گئے کنٹینر اور دیگر رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آ گئی۔

اس دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ کارکن الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے تاہم کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ کئی مشتعل کارکن کنٹینر کے اوپر بھی چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک بھی شریک تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت ان کو احتجاجی سے نہیں روک نہیں سکتی۔

پارٹی قائدین نے او پی ایف چوک میں کارکنوں سے خطاب کیا۔ مظاہرے میں فوزیہ قصوری، رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی، علی محمد انجینئر، نفیسہ خٹک اور دیگر قائدین شریک تھے۔ ۔ ہر بار کی طرح اس احتجاج میں بھی کارکنوں کی الیکشن کمیشن تک تو نہیں پہنچ سکے۔ کارکن کہتے ہیں کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہفتہ وار احتجاج کا یہ سلسلہ مزید شہروں تک پھیلا دیں گے۔ پی ٹی آئی کے قائدین نے کنٹینر کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قائدین کا خطاب سننے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے