پاکستان کو متعدد ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روس اسلحہ ساز ادارہ

ہفتہ 7 جون 2014 05:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء )روسی سرکاری اسلحہ ساز ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے پاکستان پر عائد پابندی یک طرفہ طور پر اٹھائے جانے کے بعد حکومت پاکستان کو پاکستان کو متعدد ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ ساز ادارے کے سربراہ سرگے خیمازوف نے بتایا ہے کہ روسی حکومت نے پاکستان پر عائد یہ یک طرفہ پابندی ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سرگے خیمازوف نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان کو متعدد ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہم ان کی فراہمی کے شیڈیول پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔روسی اسلحہ ساز ادارے کے سربراہ کے مطابق پاکستان روس سے لڑاکا اور مال بردار ہیلی کاپٹرز خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔پاکستانی فوج 60 کی دہائی میں روس سے ملنے والے مال بردار ہیلی کاپٹر ابھی تک استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :