انگوٹھاتصدیق معاملہ،سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کے حق میں فیصلہ دیدیا

ہفتہ 7 جون 2014 05:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جون۔2014ء)سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی اپیل پر این اے 154لودھراں میں نشانات انگوٹھا کی تصدیق سے متعلق فیصلہ بحال کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جہانگیر ترین کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے نشانات انگوٹھا کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بحال کر دیا۔

عدالت نے ٹریبونل کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے جلد فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کی، این اے 154لودھراں سے مسلم لیگ نون کے امیدوار صدیق بلوچ نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کو شکست دی تھی۔ الیکشن ٹریبونل نے جہانگیر ترین کی درخواست پر نشانات انگوٹھا کی تصدیق کا حکم دیا تھا تاہم صدیق بلوچ نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا تھا۔