انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان

جمعرات 5 جون 2014 04:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.60 روپے سے کم ہوکر 98.55روپے اور قیمت فروخت 98.65روپے سے کمہو کر98.60روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 99.70 روپے اور قیمت فروخت 99.90 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدر میں 25 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 135.50 روپے سے کم ہو کر 135.25 روپے اور قیمت فروخت 135.75روپے سے کم ہو کر135.50روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی نمایا ں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 166.50 روپے سے کم ہوکر 166 روپے اور قیمت فروخت 166.75 روپے سے ہوکر 166.25 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی قیمت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.75 روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ سعودی ریال کی قدر 5 پیسے گھٹ گئی جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.70 روپے سے کم ہوکر 26.65 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :