حکومت کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حوصلہ افزائی ،گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے احتساب کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر مختلف ڈیوٹیز کا اعلان

جمعرات 5 جون 2014 04:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حوصلہ افزائی کی ہے اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے احتساب کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر دونوں طبقوں کیلئے مختلف ڈیوٹیز کا اعلان کیا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے مالیاتی بل2014ء کے مطابق گوشوارے جمع کرانے اور نہ کرانے دونوں سے 1000CCگاڑی کی خریداری پر 1000روپے ٹیکس لیا جائے گا،1001سے1199سی سی تک گوشوارے جمع کرانے والے سے 1800اور نہ کرانے والوں سے3600 روپے،1200سے 1299سی سی گاڑیوں پر گوشوارے جمع کرانے والوں سے 2اور نہ کرانے والوں سے4ہزار،اسی طرح1300سی سی سے1499سی سی تک اول الذکر سے 3000اور دوسرے سے 6000 روپے،1500سی سی سے1599سی سی تک اول الذکر سے 4500 اور آخر الذکر سے9000روپے،1600سی سی سے1999سی سی تک بالترتیب6000اور12000جبکہ 2000سی سی اور اس سے زائد پر بالترتیب 12000اور24000روپے کمیشن وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 1000سی سی تک 10000روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا جائے گا،

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے 1001سے1199سی سی تک گوشوارے جمع کرانے والے سے 18000اور نہ کرانے والوں سے36000 روپے،1200سے 1299سی سی گاڑیوں پر گوشوارے جمع کرانے والوں سے 20ہزار اور نہ کرانے والوں سے40ہزار،اسی طرح1300سی سی سے1499سی سی تک اول الذکر سے 30000اور دوسرے سے 60000 روپے،1500سی سی سے1599سی سی تک اول الذکر سے 45000 اور آخر الذکر سے90000روپے،1600سی سی سے1999سی سی تک بالترتیب60000اور120000جبکہ 2000سی سی اور اس سے زائد پر بالترتیب 120000اور240000روپے بطور موٹروہیکل ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

اسی طرح نجی کار اور جیپ کی خریداری کی صورت میں ایڈوانس ٹیکس کی شرح بھی گوشوارے جمع کرانے اور نہ کرانے والے کیلئے مختلف ہوگی،اس میں 850سی سی تک دونوں سے 10,10ہزار روپے،851سی سی سے1000سی سی تک گوشوارے جمع کرانے والے سے20000اور نہ کرانے والے سے25000روپے،1001سی سی سے 1300سی سی تک بالترتیب 30ہزار اور40ہزارروپے،1301سی سی سے1600سی سی تک بالترتیب 50000اور1لاکھ روپے،1601سی سی سے1800سی سی تک بالترتیب75000اور1لاکھ50ہزارروپے،1801سی سی سے2000سی تک بالترتیب 1لاکھ اور2لاکھ روپے،2001سی سی سے 2500سی سی تک بالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور3لاکھ روپے،2501سی سی سے 3000سی سی تک بالترتیب 2لاکھ اور4لاکھ اور 3000سی سی سے زائد پر گوشوارے جمع کرانے والے سے اڑھائی لاکھ اور جمع نہ کرانے والے سے ساڑھے4لاکھ روپے بطور ایڈوانس ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر بھی 30لاکھ سے زائد کی جائیداد پر گوشوارے جمع کرانے والے سے 1فیصد اور نہ کرانے والے سے2فیصد ایڈوانس ٹیکس لیا جائے گا۔جہازوں میں فرسٹ کلاس،بزنس کلاس اور کلب کلاس کی ٹکٹ کی خریداری پر گوشوارے جمع کرانے والے سے 3اور نہ کرانے والے سے6فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔