سینٹ میں انسداد دہشتگردی، لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن بل اور سروسز ٹربیونل بل 2014ء منظور ،دہشتگردی کے حوالے سے بل پر تحفظات دور کرنے کیلئے علیحدہ بل لایا جائے ،اپوزیشن،حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 5 جون 2014 04:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)سینٹ میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل لیگل پریکشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2014ء لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان بل 2014ء اور سروسز ٹربیونل بل 2014ء منظور ، اپوزیشن نے مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے جو بل ہیں ان پر ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے علیحدہ بل لایا جائے جس پر حکومت نے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل لیگل پریکشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2014ء لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان بل 2014ء اور سروسز ٹربیونل بل 2014ء منظوری کیلئے الگ الگ پیش کئے اپوزیشن نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2014ء پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کیلئے علیحدہ بل لائینگے جبکہ تحفظ پاکستان بل میں بھی ان چیزوں کو مدنظر رکھا جائے گا تاکہ ان کی شقیں آپس میں متنازعہ نہ ہوں جس پر اپوزیشن نے مشروط حمایت کی اور بل ایوان سے منظور ہوگیا ۔

قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ یہ خوشگوار بات ہے کہ آج اس ایوان سے پانچ بل منظور ہوئے ہیں جس پر اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔