فرزانہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار

جمعرات 5 جون 2014 04:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)فرزانہ قتل کیس میں اہم پیشرفت،پنجاب پولیس نے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔کیس میں اب تک متعدد ملزمان کوگرفتار کیا جا چکا ہے ۔پولیس کے مطابق پولیس نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے دن رات اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بدھ کو پولیس نے ننکانہ صاحب سے قتل میں ملوث مقتولہ کا بھائی زاہد اور مقتولہ کا سید شوہر مظہر اقبال کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ کے ایک بھارتی رشتہ دار اور ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے فرزانہ قتل کیس میں اب تک دو ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ باقی چند ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس دن رات چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :